۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
وقار رضوی

حوزہ/ مرحوم کی صحافتی خدمات میں مذہب و انسانیت کو فوقیت حاصل تھی۔ اپنے اخبار کے ذریعہ اردو زبان اہل قلم کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کیا جس کے سبب مختلف موضوعات پر مذہبی اور ادبی تحریریں سامنے آئیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ روزنامہ اودھ نامہ کے گروپ ایڈیٹر جناب سید وقار رضوی صاحب کا انتقال ہو گیا۔ 

انا للہ وانا الیہ راجعون

تنظیم المکاتب لکھنؤ کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر زیدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جان لیوا وبا نے ملک و ملت کو کئی اہم مخلصین اور خدمت گذاروں سے محروم کر دیا۔ 

وقار رضوی صاحب نے اودھ نامہ کے ذریعہ جو دینی، قومی، سیاسی، سماجی، تعلیمی خدمات انجام دیں وہ قابل ستائش اور ثواب جاریہ ہیں۔ 

مرحوم کی صحافتی خدمات میں مذہب و انسانیت کو فوقیت حاصل تھی۔ اپنے اخبار کے ذریعہ اردو زبان اہل قلم کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کیا جس کے سبب مختلف موضوعات پر مذہبی اور ادبی تحریریں سامنے آئیں۔ 

ہم مرحوم کے پسماندگان و وابستگان خصوصا سوگوار کنبہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ معبود میں دعاگو ہیں کہ رحمت و مغفرت نازل فرمائے۔ جوار اہلبیت علیہم السلام میں بلند درجات عطا فرمائے۔ 

مولانا سید صفی حیدر زیدی 
سکریٹری تنظیم المکاتب
لکھنو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .